Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں ڈائیٹ کوچنگ کلاسیس کا آغاز

محبوب نگر میں ڈائیٹ کوچنگ کلاسیس کا آغاز

محبوب نگر۔/10مئی، ( راست ) محبوب نگر ڈیموکریٹک مسلم آرگنائزیشن کی جاانب سے ٹیچرس ٹریننگ کیلئے ڈائیٹ کوچنگ کلاسیس کا آج صبح افتتاح عمل میں آیا۔ 50سے زائد لڑکیاں اور دس سے زائد لڑکوں نے اس فری کیمپ سے استفادہ کررہے ہیں۔ خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سکریٹری آرگنائزیشن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں مزید لڑکے اور لڑکیاں تربیت حا

محبوب نگر۔/10مئی، ( راست ) محبوب نگر ڈیموکریٹک مسلم آرگنائزیشن کی جاانب سے ٹیچرس ٹریننگ کیلئے ڈائیٹ کوچنگ کلاسیس کا آج صبح افتتاح عمل میں آیا۔ 50سے زائد لڑکیاں اور دس سے زائد لڑکوں نے اس فری کیمپ سے استفادہ کررہے ہیں۔ خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سکریٹری آرگنائزیشن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں مزید لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کرنے رجوع ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹیلرنگ میں تقریباً 300 لڑکیاں تربیت حاصل کی ہیں جنہیں سلوائی مشین بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ڈیموکریٹک مسلم آرگنائزیشن نے مسلم اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں تربیتی کیمپوں کے ذریعہ ان کا تعاون کیا جارہا ہے ۔ آج کے اس کیمپ میں معروف اساتذہ مسرز محمد افضل خان موظف ہیڈ ماسٹر، محمد غلام غوث موظف لکچرر، ایم اے رحمن شریف، اردو پنڈت، ایم اے جبار، محمد اطہر محی الدین، محمد عقیل الرحمن ان بچوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT