Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں کل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر میں کل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر /26 جنوری ( فیاکس ) سید یوسف علی بابا سکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 28 جنوری بروز جمعرات بوقت 8.30 بجے شب بمقام ضلع پریشد میٹنگ ہال احاطہ ضلع پریشد آفس محبوب نگر کل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ محمد قمرالدین موظف انجینئیر ان چیف صدارت کریں گے ۔ اس مشاعرہ میں مہمانان خصوصی سلیم نواب صنعتکار ، ڈاکٹر دنیش کمار ڈرگ انسپکٹر شری نوین کمار ، اسسٹنٹ کمشنر اکسائز ، محمد سعادت علی جنرل سکریٹری لوک جن شکتی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید فریدالدین ریسرچ اسکالر کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس مشاعر میں عالمی سطح کے شعراء شرکت کریں گے ۔ جس میں قابل ذکر حضرت شمس جالنوی میٹم گوپال پوری ( بہار )افضل منگوری ( اترانچل ) انور آزاد ( مالیگاؤں ) ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، سردار اثر ، وحید پاشاہ قادری ، حیدرآباد کھٹ پٹ ( بھینسہ ) کے علاوہ مقامی شعراء صادق علی فریدی ، چچاپالموری ، ڈاکٹر رشید رہبر ہاشمی ، عبدالرشید مظاہری کلام سنائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT