Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر میں 1,000 میگاواٹ صلاحیت کے سولار پارک کی تعمیر

محبوب نگر میں 1,000 میگاواٹ صلاحیت کے سولار پارک کی تعمیر

حیدرآباد 20 نومبر ( آئی این این ) وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج اسمبلی کو مطلع کیا کہ محبوب نگر ضلع میں ایک سولار پارک قائم کیا جارہا ہے جہاں 1,000 میگا واٹ برقی تیار کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں رکن اسمبلی سی ایچ لکشما ریڈی اور دوسروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محبوب نگر ضلع کے گٹو منڈل میں 5481.86 ایک اراضی کی نشاندہی کرلی ہے جس پر سولار پارک قائم کیا جائیگا ۔ حکومت سولار انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے تعاون سے اس سلسلہ میں ایک ماسٹر پلان کی تیاری میں مصروف ہے ۔ ریاستی حکومت یہاں درکار انفرا اسٹرکچر تیار کریگی اور مرکزی حکومت کی جانب سے معاشی امداد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سولار پمپ سیٹس کی حوصلہ افزائی کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT