Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں 40 ڈگری درجہ حرارت

محبوب نگر میں 40 ڈگری درجہ حرارت

محبوب نگر۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرمی کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چہارشنبہ کے دن ضلع محبوب نگر میں 40 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے بموجب ابتدائی گرما یعنی مارچ میں ہی درجہ حرارت 40 ہے تو ماہ مئی میں 50 ڈگری تک درجہ حرارت پہنچنے کے امکانات ہیں۔ عوام کو شدید گرمی اور لُو سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ڈاکٹر نے مشورہ لینا مناسب ہے۔ محکمہ صحت عامہ نے اس ضمن میں شعور بیداری کیلئے پمفلٹس کی اشاعت عمل میں لائی ہے۔ شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر دوپہر کے وقت سناٹا دکھائی دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT