Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر کے گاؤں میں چاندی کے سکے برآمد

محبوب نگر کے گاؤں میں چاندی کے سکے برآمد

ملداکل( محبوب نگر )۔ /15اکٹوبر، (این ایس ایس ) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے ملداکل منڈل کے تحت موضع نیلی پلی میں دستیاب ایک دفینہ سے چاندی کے تقریباً 1000 سکے برآمد ہوئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس گاؤں کے ایک اسکول میں اضافی کلاس رومس کی تعمیر کیلئے زمین کو مسطح کیا جارہا تھا اور کھدائی کے دوران چاندی کے سکے برآمد ہوئے۔ ان سکوں پر برطانو

ملداکل( محبوب نگر )۔ /15اکٹوبر، (این ایس ایس ) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے ملداکل منڈل کے تحت موضع نیلی پلی میں دستیاب ایک دفینہ سے چاندی کے تقریباً 1000 سکے برآمد ہوئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس گاؤں کے ایک اسکول میں اضافی کلاس رومس کی تعمیر کیلئے زمین کو مسطح کیا جارہا تھا اور کھدائی کے دوران چاندی کے سکے برآمد ہوئے۔ ان سکوں پر برطانوی ملکہ وکٹوریہ کا چہرہ منقش ہے اور پتہ چلا ہے کہ 1840 کے عشرہ میں یہ سکے تیار کئے گئے تھے۔ چاندی کے ان سکوں کی تخمینی قیمت اب 5لاکھ روپئے بتائی گئی ہے جو صرف چاندی کے وزن کی بنیاد پر بتائی گئی تھی جبکہ سکے قدیم ہونے کے سبب ایک سکے کی قیمت کئی لاکھ روپئے بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT