Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبو ب نگر میں جشن تعلیم پروگرام کا انعقاد

محبو ب نگر میں جشن تعلیم پروگرام کا انعقاد

محبوب نگر۔/17جون، ( ذریعہ فیاکس ) گورنمنٹ پرائمری اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر میں تعلیم بیداری پروگرام کے تحت ’ جشن تعلیم‘ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اولیائے طلباء و سماجی کارکنوں کے علاوہ جناب محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ رکن بلدیہ محبوب نگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ صدر معلمہ محترمہ کوثر شہناز نے اپنے صدارتی خطاب میں اولیا

محبوب نگر۔/17جون، ( ذریعہ فیاکس ) گورنمنٹ پرائمری اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر میں تعلیم بیداری پروگرام کے تحت ’ جشن تعلیم‘ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اولیائے طلباء و سماجی کارکنوں کے علاوہ جناب محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ رکن بلدیہ محبوب نگر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ صدر معلمہ محترمہ کوثر شہناز نے اپنے صدارتی خطاب میں اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ اپنے نونہالوں کو سرکاری مدارس میں شریک کرواکر علم سے روشناس کروائیں اور ساتھ ہی ساتھ بچہ مزدوری کے سنگین نتائج سے واقف کروایا۔ بعد ازاں طلباء مدرسہ کی ایک ریالی نکالی گئی جس سے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر جناب محمد عبدالواحد، محمد ساجد خان، محمد معظم علی صدر اپوٹا نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر محترمہ سرور جہاں معلمہ مدرسہ نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT