Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محب کوثر ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کے صدر وفہیم پیر زادہ سیکریٹری منتخب

محب کوثر ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کے صدر وفہیم پیر زادہ سیکریٹری منتخب

کلبرگی15جون : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنابعبدالمجید بنگلور،رکن ریاستی مجلس عاملہ، ادارہ ادب اسلامی کرناٹک کی نگرانی میں ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کی تشکیل نو عمل میں لائی گئی۔ بروز ہفتہ منعقد ہوئی ایک خصوصی نشست میں کثرت آرا سے شہر کے معروف شاعر و ادبی شخصیت محب کوثر کو صدر منتخب کیا گیا اور نجم الدین باگ و قاضی عبد المحیط کو نائب صدور، محمد فہیم الدین پیرزاد ہ کو سیکریٹری،رفیق خان درانی و سراج احمد شہنہ کو جائنٹ سیکریٹریز اور محمد اقبال علی کو خازن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ مجلس عاملہ میں عبدالحمید فاران،ڈاکٹر محمد معظم علی،ڈاکٹر عبدالحمید مخدومی، محمد افضل تماپوری، عتیق اجمل، عزیز احمد شہنہ اور محمد ضیاء اللہ شامل ہیں۔اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا جس کے تحت ماہانا ادبی نشستوں کے علاوہ ابھرتے ہوئے شعراء و ادیب حضرات کی رہنمائی کے لئے ورک شاپ، ریاستی سطح کی ادبی کانفرنس،مصنفین کی جانب سے شائستہ و اخلاق بنیادوں پر لکھی گئی کتابوں کی اجرا کا نظم، مختلف ادبا و شعراء کو دینی و اخلاقی حدود میں اپنی تحریروں و کلام کو پیش کرنے کی ترغیب و ہمت افزائی کا نظم و غیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT