Thursday , December 14 2017
Home / پاکستان / محرم الحرام کا جلوس : کراچی میں موبائیل فون خدمات معطل

محرم الحرام کا جلوس : کراچی میں موبائیل فون خدمات معطل

کراچی ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل فون خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں موبائل فون خدمات کو معطل کر دیا ہے، جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ محرم الحرام کے جلوس کے روایتی راستوں کی بھی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بھی ہو گیا ہے، یہ پابندی 10 محرم الحرام تک رہیگی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات اس سے مستثنیٰ ہونگے۔ واضح رہیکہ چند روز قبل محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں مخصوص وقت کے دوران موبائل فون خدمات معطل کردی جائے۔ اسکے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی موبائل فون خدمات بند رہیگی۔

TOPPOPULARRECENT