Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے 21 خاتون عازمین منتخب

محرم کوٹہ کے تحت تلنگانہ سے 21 خاتون عازمین منتخب

رقم اور پاسپورٹ 4جولائی تک داخل کردیئے جائیں : پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد۔23 جون ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2016کے لئے ریاست تلنگانہ سے محرم کوٹہ کے تحت 21درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محرم کوٹہ کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک بھر میں 200نشستیں مختص کی ہیں‘ جن پر ایسی خواتین کا انتخاب عمل میں آتا ہے‘ جن کے شرعی محرم کا انتخاب تو ہوچکا ہے لیکن وہ کسی وجہہ سے درخواست نہ دے سکیںیا ان کا انتخاب نہ ہوسکا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی نے ان منتخب خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ 4جولائی سے قبل اپنی درخواست میں درج زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم جمع کروادیںاور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ ‘ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفیکیٹ دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروادیں۔ گرین زمرہ کی رقم2,20,550/-  روپئے اور عزیزیہ زمرہ کی رقم  1, 86, 650/-روپئے ہوتی ہے۔ جو عازمین اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند ہوں ان کو فی کس 8,160/-روپئے زیادہ ادا کرنے ہوںگے ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ  نمبر  “Fee Type 25 ”  32175020010   میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommittee.gov.inمیں جمع کروائیں۔ منتخب خاتون عازمین کے محرم کے کور نمبر حسب ذیل ہیں:

5016-2-0;  TSR –     ;  TSR – 5774-1-0    ;  TSR – 5983 – 2-0    ; TSR – 6588-1-0    ; TSR – 5912-2-0
TSR – 1438-2-0     ; TSR – 4648-2-0    ; TSR – 5533-2-0    ; TSR – 2283-1-0    ; TSR – 1872-1-0
TSR – 2628-2-0     ; TSR – 5757-1-0    ; TSR – 5912-2-0              TSR – 2281-2-01; TSR – 4865-2-0
TSR – 7128-2-0 TSR – 5533-2-0;      TSR – 2113-2-0;   TSR – 1111-2-0 ;   TSR – 1971-3-0    ;  TSR – 5874-2-0

TOPPOPULARRECENT