Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / محرم کے بغیر خواتین کو حج کی اجازت کے مثبت اثرات : مرکزی وزیرمختار عباس نقوی

محرم کے بغیر خواتین کو حج کی اجازت کے مثبت اثرات : مرکزی وزیرمختار عباس نقوی

نئی دہلی ۔ 14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محرم کے بغیر عزم حج کرنے والی خاتون عازمین حج پر عائد امتناع برخواست کرنے کے حکومت کے فیصلہ کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو اس زمرے کے تحت کثیر تعداد میں درخواستیں حاصل ہوئی ہیں ۔اس زمرہ میں مسلم خواتین جن کی عمر 45سال سے زیادہ ہے محرم کے بغیر کم از کم چار خواتین کے ایک گروپ میں حج کرسکیں گی ۔ نریندر مودی حکومت کا فیصلہ کہ خواتین کے محرم کے بغیر حج پر عائد امتناع برخواست کیا جائے ‘ مثبت نتائج ملک گیر سطح پر دے رہا ہے ۔ مسلم خواتین کثیر تعداد میں اس زمرہ کے تحت درخواستیں پیش کررہی ہیں ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور نے یہ تبصرہ خانگی ٹور آپریٹرس کیلئے ایک پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا ہ یہ حکومت کی جانب سے خواتین کی بااختیار کیلئے ایک اور اہم اقدام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT