Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محرم کے سرکاری طور پر انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا تیقن

محرم کے سرکاری طور پر انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا تیقن

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا دورہ الاوہ بی بی، ڈھٹی کی پیشکشی

حیدرآباد۔9اکٹوبر(سیاست نیوز) نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے مطابق ماہ محرم کا سرکاری طور پر انعقاد عمل میںلانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کی تفصیلات پیش کی اور کہاکہ جاریہ سال ماہ محرم کے لئے مختلف نمائندگیوں کے بعد 81لاکھ روپئے کی رقم جاری کی گئی جس سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع کے عاشورخانوں کی مرمت اور تزائن نو کاکام کیاجائے گا۔ آج یہاں الاوہ بی بی دبیر پور ہ پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈھٹی پیش کرنے کے بعد کہاکہ محرم کے سرکاری طور پر انعقاد کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے آئی اے ایس عہدیدار کی نگرانی میںایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ماہ محرم کے آغاز سے قبل ہی عاشور خانوں ‘ الائوں کی مرمت ‘ تزئین نو اور ضرورت کے مطابق امور انجام دے گی۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ساتھ ماہ محرم جذبہ ایثار وقربانی کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق وباطل کے معرکہ میں حق کی فتح اور کامرانی کے لئے امام حسین کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے بھی ماضی میںکئی ایک مرتبہ یہاں پر حاضری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کی گئی اور آئندہ سال سے حکومت کی نگرانی میںسرکاری طور پر ماہ محرم کے انتظامات انجام دئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 81لاکھ روپئے کا مکمل بجٹ دس محرم کے بعد بھی عاشور خانوںاو رالائوں کی مرمت کے لئے خرچ کیاجائے گا۔ بعدازاںجناب محمد محمودعلی نے الاوہ سرطوق اور بادشاہی عاشور خانہ پر بھی حاضری دی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی آ رایس چارمینار انچارج میرعنایت علی باقری‘ بلدی حلقہ دبیر پورہ انچارج ایم اے ذیشان  اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT