Tuesday , December 12 2017
Home / پاکستان / محرم کے پیش نظر کراچی میں موبائیل خدمات مسدود

محرم کے پیش نظر کراچی میں موبائیل خدمات مسدود

کراچی ۔ /30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل محرم جلوس کے پیش نظر موبائیل فون خدمات مکمل طور پر مسدود کردی گئی ہیں ۔ سندھ کے وزیر داخلہ انور سیال نے کہا کہ کراچی اور صوبے کے بعض دیگر حصوں میں آج اور کل موبائیل خدمات مسدود رہیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پیراملٹری رینجرس اور پولیس کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے عوام کو یقیناً مشکلات پیش آئیں گی لیکن کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ مجموعی طور پر مرکزی حکومت نے ملک کے کئی حصوں میں بھی یوم عاشورہ کے موقعہ پر موبائیل خدمات مسدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT