Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / محروس عاپ ارکان اسمبلی کو پولیس تحویل میں دینے سے عدالت کا انکار

محروس عاپ ارکان اسمبلی کو پولیس تحویل میں دینے سے عدالت کا انکار

نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کو مبینہ زدوکوب کے ضمن میں گرفتار شدہ عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی امانت اللہ خاں اور پرکاش جاروال کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں دینے پولیس کی درخواست کو ایک مقامی عدالت نے مسترد کردیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ شیفالی برنالہ ٹنڈن نے دہلی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ارکان مقننہ تحقیقات میں شامل ہونے اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں دفاعی وکیل کے ریکارڈ شدہ اس استدلال کا حوالہ دیا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد انشو پرکاش کا طبی معائنہ کیا گیا ، جس میں ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی حملے کے بارے میں کچھ نہیں نکلا۔ اس بات کا نوٹ بھی لیا گیا ہے کہ دونوں ارکان اسمبلی جب کبھی درکار ہوگا تحقیقات میں شامل ہونے اور تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان دونوں کو چیف منسٹر اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں چیف سکریٹری پرکاش پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT