Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / محض 99روپے میں ایئر ایشیا سے ہوائی سفر

محض 99روپے میں ایئر ایشیا سے ہوائی سفر

نئی دہلی۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سستا ہوائی سفر کرانے والی ایئر ایشیا کمپنی نے بنگلورو ، کوچی، حیدرآباد، کولکتہ، نئی دہلی، پنے اور رانچی کے لئے محض 99 روپے یا اس سے کچھ زیادہ رقم ادا کرکے ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی پیش کش کی ہے ۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک کے سات بڑے شہروں کے ہوائی سفر کے لئے بنیادی کرایے کے علاوہ اس سے کچھ زیادہ رقم کے ٹکٹ پر ہوائی سفر کا مزہ لے سکتے ہیں۔ ایئر ایشیا نے کل رات جاری اس آفر میں مسافروں کو بنگلورو ، کوچی ، حیدرآباد، کولکتہ، نئی دہلی ، پنے اور رانچی کا سفر کی پیش کش کی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنی کچھ بین الاقوامی خدمات کے لئے بھی آفر پیش کی ہیں۔ یہ پیش کش 1499کے روپے بنیادی کرائے سے شروع ہوگی۔ اس پیش کش کے تحت بالی، آکلینڈ، بنکاک، کوالالمپور، میلبورن، سنگاپور، اور سڈنی کا سفر کیا جاسکتا ہے ۔ آج سے شروع ہورہی یہ آفر 21جنوری تک ٹکٹ بک کرانے والوں کیلئے ہے ۔ آفر کے تحت ٹکٹ بک کرانے والے آج سے 31جولائی کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT