Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / محفل خواتین کا ادبی اجلاس و مشاعرہ

محفل خواتین کا ادبی اجلاس و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ /16 اگست (راست) محترمہ ثریا جبین سکریٹری نشر و اشاعت کے بموجب محفل خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ /19 اگست کو ساڑھے دس بجے اردو ہال حمایت نگر پر منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شائستہ حسین کریں گے ۔ اور گردوں کے تعلق سے خصوصی معلوماتی لکچر دیں گی ۔ مہمان خصوصی محترمہ عابدہ کریم ، صدر بزم علم و ادب اور محترمہ حنا شہیدی ہوں گی ۔ ڈاکٹر اودیش رانی اور محترمہ نسیمہ تراب الحسن مہمانوں کا خیرمقدم کریں گی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ رئیس عابد لطیف اور محترمہ افروز سعیدہ اپنے افسانے پیش کریں گی ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی محترمہ شبنم جوہر انجام دیں گی ۔ بعد ازاں محترمہ شبینہ فرشوری کی نظامت میں مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں محفل سے وابستہ شاعرات اپنا کلام پیش کریں گی ۔ ڈاکٹر نکہت آرا شاہین اجلاس کے اختتام پر شکریہ ادا کریں گی ۔ محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ مظفر النساء ناز نے خواتین و طالبات سے خواہش کی ہے کہ وہ پابندی وقت کے ساتھ زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔

TOPPOPULARRECENT