Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / محفل خواتین کا سالانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ

محفل خواتین کا سالانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (راست) محترمہ ثریا جبین ادیبہ کی اطلاع کے بموجب محفل خواتین کا سالانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ 18 ڈسمبر کو 4.30 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری و ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کریں گے۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ، پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر فاطمہ پروین اور ڈاکٹر خواجہ کمال الدین (شکاگو) ہوں گے۔ محفل خواتین کے میگزین کی رسم اجراء بیگم سرور بابو خاں سرپرست اعلیٰ محفل خواتین انجام دیں گی۔ صدر محفل خواتین پروفیسر حبیب ضیاء مہمانوں کا خیرمقدم کریں گی۔ ادبی اجلاس میں محترمہ قمرجمالی، ڈاکٹر فریدہ زین، عطیہ نورالحق، ثریا جبین، شبینہ فرشوری، عاصمہ خلیل، خیرالنساء اور نصرت ریحانہ اپنے افسانے پیش کریں گی۔ ادبی اجلاس کی کارروائی تسنیم جوہر انجام دیں گی۔ بعدازاں نکہت آرا شاہین کی نظامت میں مشاعرہ منعقد ہوگا، جس میں مظفرالنساء ناز، عزیزہ محبوب، تسنیم جوہر، رخسانہ (ممبئی)، انجم قمر سوز، اطہری فضا اور اسرا منظور اپنا کلام سنائیں گی۔ جلسہ کے اختتام پر شبنم جوہر شکریہ ادا کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT