Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محفل نعت شہ کونینؐ

محفل نعت شہ کونینؐ

محبوب نگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت خواجہ بندہ نواز ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام 28 ڈسمبر بروز اتوار 9 بجے شب مسجد ریاض الجنۃ محلہ مومن پورہ محبوب نگر میں محفل نعت مقرر ہے ۔ جس کی صدارت قاضی شاہ شیخ محی الدین قادری چشتی مرزائی قلندری اور نگرانی محمد ذوالفقار علی صدر مسجد کمیٹی و محمد مجیب الدین معتمد مسجد کمیٹی کریں

محبوب نگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت خواجہ بندہ نواز ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام 28 ڈسمبر بروز اتوار 9 بجے شب مسجد ریاض الجنۃ محلہ مومن پورہ محبوب نگر میں محفل نعت مقرر ہے ۔ جس کی صدارت قاضی شاہ شیخ محی الدین قادری چشتی مرزائی قلندری اور نگرانی محمد ذوالفقار علی صدر مسجد کمیٹی و محمد مجیب الدین معتمد مسجد کمیٹی کریں گے ۔ اس محفل نعت شہ کونینﷺ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نعت گو شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری و مہمان نعت خواں حضرات حافظ و قاری عبدالشکور ، سید قطب حسینی گولڈ میڈلسٹ ، قاری اسحاق سیفان ، محمد شفیع اللہ خان قادری کاظمی ، عبدالمنان حسینی پاشاہ ( تمام حیدرآباد ) ڈاکٹر معراج افضل گلبرگہ و دیگر مقامات کے نعت خواں حضرات کے علاوہ مقامی ممتاز نعت خواں ، سید صابر قادری ڈاکٹر محمد جاوید ، شیخ محمد ربانی ، محمد عبدالسلام ، محمد نعمانی ، احمد محی الدین نعمت ، محمد عبید رضا ، شیخ محمد غوث ، محمد عامر نعت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس محفل کی نظامت حیدرآباد کے ممتاز نعت گو شاعر محمد وسیم قادری کریں گے جبکہ حافظ و قاری زبیر بن حسن بامجبور قادری طاہری کی قرات ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT