Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محفل نعت میں شرکت باعث اجر و ثواب

محفل نعت میں شرکت باعث اجر و ثواب

ظہیرآباد میں نعتیہ مشاعرہ، جناب سیف الدین غوری کا خطاب
ظہیر آباد /17 جنوری (پریس نوٹ) لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیر اہتمام رائل باورچی ہوٹل کی بالائی منزل پر کل شب ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کہنہ مشق شاعر جناب سیف الدین غوری سیف نے صدارت کی۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ محفل نعت کا انعقاد باعث اجر و ثواب ہے، کیونکہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت بیان کرنے سے ایمان تازہ ہوتا ہے اور اہل ایمان اپنے مقصد حیات کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرنے سے انسان کی زبان اور قلم عاجز ہیں، تاہم بساط بھر کوشش سے ہماری اپنی نجات ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ صرف نعت شریف کا پڑھنا ہی ثواب نہیں ہے، بلکہ اس کا سننا بھی ثواب ہے۔ جناب سعد اللہ خاں سبیل جنرل سکریٹری لٹریری فورم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ محفل مشاعرہ کا آغاز حافظ غوث الدین نظامی کی قراء ت کلام پاک سے ہوا۔ فورم کے خازن حافظ نظام الدین عازم کی سفر عمرہ کے لئے روانگی کے ضمن میں یہ نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مسرز سیف الدین غوری سیف، سعد اللہ خاں سبیل، ڈاکٹر نوید عبد الجلیل، حافظ نظام الدین عازم، فیض عباسی کے علاوہ محمد محبوب نے شفیع الدین شفیع ایڈوکیٹ کا مرسلہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT