Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محفوظ پینے کے پانی کے پلانٹ کا افتتاح

محفوظ پینے کے پانی کے پلانٹ کا افتتاح

کلواکرتی ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے ایک دیہات مکرالا گاؤں میں ایم ایل اے ڈاکٹر یلاوشی جندر ریڈی نے مقامی عوام کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنی والی مشین کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک شہری کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے جس کیلئے میں ہمیشہ فکر مند رہتا ہوں اور میرے حلقہ اسمبلی کے ہر ایک منڈل اور گاؤں کو میری میعاد کے مکمل ہونے سے قبل تمام کو صاف ستھرا منرل پانی پلاونگا کیونکہ پانی انسان کیلئے سب سے اہم چیز ہے چونکہ ہمارے علاقے میں پانی میں فلورائیڈ کی مقدار بہت زیادہ ہے جس کے سبب ہمارے علاقے کے لوگ بار بار کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس اہم مسئلہ کو جلد سے جلد دور کرنے اور یہاں کے عوام کی صحت و تندرستی کا بھرپور خیال رکھنے کیلئے میں ہمیشہ فکر مند رہتا ہوں اس موقع پر مکرالا سرپنچ وارڈس ممبر کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی اشوک ریڈی کونسلر سوریہ پرکاش ریڈی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT