Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محلہ چنچل گوڑہ میں آلودہ پانی

محلہ چنچل گوڑہ میں آلودہ پانی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : اہلیان محلہ چنچل گوڑہ حیدرآباد گذشتہ 6 دنوں سے نلوں کے ذریعہ آلودہ پانی سے کافی پریشان ہیں ۔ پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ متعلقہ آفیسروں کی بے حسی عوام کے لیے عذاب جان بنی ہوئی ہے ۔ مسجد مولوی صاحب سے لے کر رحمتیہ فنکشن ہال تک ڈرینج لائن اور واٹر پائپ لائن بالکل ایک ساتھ ہیں جس کی وجہ سے ڈرینج کا پانی نل کے پائپ میں داخل ہورہا ہے ۔ ان دونوں پائپوں کو روڈ کے سیدھے اور بائیں جانب رکھا جانا ہے ۔ یہ ایک مستقل حل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT