Monday , May 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمدآصف پاکستانی ٹیم میں واپسی کے خواہاں

محمدآصف پاکستانی ٹیم میں واپسی کے خواہاں

کراچی ۔11ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر ان کے اور عامر کے لیے دوہرا معیار اپنانے کا شکوہ کرتے ہوئے کرکٹ شائقین سے ایک مرتبہ پھر ان کے جرم کو معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر پاکستانی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو ثابت کرسکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے فٹنس اور ردھم کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی بھی دکھائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT