Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمداظہرالدین ڈاکٹرس کرکٹ لیگ کے سفیر مقرر

محمداظہرالدین ڈاکٹرس کرکٹ لیگ کے سفیر مقرر

حیدرآباد۔ 19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ڈاکٹرس کرکٹ لیگ کی جرسی کی رونمائی کے حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پرایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس لیگ کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کئے جانے پر ان کو کافی مسرت ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹورنمنٹ ڈاکٹرس کو تناوسے راحت دلانے میں کافی مدد گارثابت ہوسکے گاکیونکہ ڈاکٹرس کاکام کافی مشکل اور محنت والا ہوتاہے ۔ ڈاکٹرس ہمیشہ مریضوں میں گھرے ہوتے ہیں اور ان کاکام کافی تناووالا ہوتا ہے اوراس طرح کے ٹورنمنٹس کے ذریعہ ان کوراحت پہنچائی جاسکتی ہے ۔یہ لیگ ڈاکٹرس کے لئے ایک نئی تبدیلی ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹورنمنٹ کے دنوں میں کوئی ایمرجنسی معاملہ سامنے نہیں آئے گا اور ڈاکٹرس آسانی کے ساتھ کھیل کھیلتے ہوئے راحت محسوس کریں گے ۔اظہرالدین نے کہاکہ ڈاکٹرس کو بھی تفریح کا موقع ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ریاستوں سے ڈاکٹرس کی ٹیمیں اس لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔انہیں امیدہے کہ یہ ایک اچھا ٹورنمنٹ ہوگا۔انہیں اس لیگ کا حصہ بننے کی چھ ماہ پہلے ہی پیشکش کی گئی تھی ۔انہوں نے ڈاکٹرس لیگ کو ایک اچھانظریہ بھی قرار دیا ۔50سال کی عمر میں بھی فٹ ہونے کے راز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اظہرالدین نے کہاکہ وہ ہمیشہ ڈاکٹرس کے مشورے اور ہدایات پرعمل کرتے ہوئے خود کوفٹ رکھنے کی کوشش کر تے ہیں۔ساتھ ہی وہ معمول کی ورزش بھی کرتے ہیں اور خود کا وقتاً فوقتاً معائنہ بھی کرواتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT