Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمدحفیظ کے کرئیرپر سوالیہ نشان

محمدحفیظ کے کرئیرپر سوالیہ نشان

کراچی۔24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے۔ مشتبہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کے باعث محمد حفیظ کا موقفکمزور ہورہا ہے اور انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ مکی آرتھر ناکام سینئرز کھلاڑیوں کی بجائے نوجوان صلاحتوں کو آزمانے کے موڈ میں ہیں۔ ماضی میں مکی آرتھر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش میں سینئر کھلاڑیوں سے الجھ گئے تھے۔ ذرائع نے کہا ہیکہاگر محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں تو انہیں پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ 37سالہ محمد حفیظ کی پاکستان ٹیم کے لئے کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن کے پہلے ٹوئنٹی20 سے بھی خارجکردیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT