Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمدعامر کی ٹیم میں فوراً واپسی ممکن نہیں

محمدعامر کی ٹیم میں فوراً واپسی ممکن نہیں

کراچی ۔20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے  پابندی ختم ہونے کے باوجود محمد عامر کو  ٹیم میں واپسی سے قبل خود کو ثابت کرنا ہو گا۔ ہارون رشید نے کہا کہ محمد عامر کی ٹیم میں فوری طور پر شمولیت بہت مشکل ہو گی۔پہلے ان کو خود کو ثابت کرنا ہو گا، اس کے بعد ہی وہ ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار محمد عامر کی پابندی کا خاتمہ2 ستمبر کو ہو رہا ہے اور اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انہیں دورہ زمبابوے میں ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی ریجن کے عہدیدار نے کہا کہ  2 ستمبر کو  پابندی ختم ہونے کے بعد عامر پاکستانی ٹیم میں واپسی کریں گے۔انہوں نے  مزیدکہا ہیکہ پی سی بی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے گھریلو ٹوئنٹی20  کپ کے دوران محمد عامر کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے گا۔ چیف سلیکٹر ونڈے  ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا بطور کپتان اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔ ہارون رشید نے کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ اظہر کو ونڈے کرکٹ نہیں کھیلنا چاہیے یا شاہد آفریدی کو  ٹوئنٹی20  کرکٹ نہیں کھلنی چاہیے لیکن  دونوں نے کارکردگی دکھائی اور ناقدین کو غلط ثابت کیاہے۔ انہوں نے اظہر کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی نئے کپتان ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید بہتر قاید ثابت  ہوں گے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ  ٹسٹ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسی لئے ہماری تمام تر توجہ ونڈے  ٹیم پر مرکوز ہے۔ہارون نے کہا ہے کہ  مصباح کی سبکدوشی کے بعد پاکستانی  ٹیم کی قیادت کیلئے کئی نام زیر غور تھے لیکن چیئرمین پی سی بی نے فیصلے کیلئے وقت لیا اور اظہر کا انتخاب کیا۔ اظہر نے بہترین اسٹرائیک ریٹ اور مثالی  قیادت کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایاہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کی طرح سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے بھی پاکستانی  ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے فٹنس بہتر بنانے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT