Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محمدعبدالقدیر کی پیرول پر رہائی کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر کا وزیرداخلہ کو مکتوب

محمدعبدالقدیر کی پیرول پر رہائی کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر کا وزیرداخلہ کو مکتوب

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’ سیاست‘ کی نمائندگی پر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کو مکتوب لکھتے ہوئے خواہش کی ہے کہ وہ گزشتہ 23سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے محمد عبدالقدیر کو پیرول پر رہا کردیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے وزیر داخلہ کو روانہ کردہ مکتوب کے ساتھ ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کا مکتوب بھی منسلک کیا ہے جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ محمد عبدالقدیر کی دختر کی شادی 28ڈسمبر کو مقرر ہے۔ محمد عبدالقدیر کو پیرول پر رہا کیا جانا چاہیئے تاکہ وہ اپنی دختر کی شادی میں شرکت کرسکیں۔ڈپٹی چیف منسٹر نے وزیر داخلہ کو روانہ کردہ اپنے مکتوب کے ساتھ شادی کا دعوت نامہ بھی منسلک کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT