Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد آصف کو دبئی ایرپورٹ سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا

محمد آصف کو دبئی ایرپورٹ سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا

لاہور۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے متنازعہ فاسٹ بولر محمد آصف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں لیگ کھیلنے کا ارمان پورا نہ ہوسکا کیونکہ انہیں دبئی ایئرپورٹ سے ہی پاکستان واپس روانہ کردیا گیا۔ محمد آصف 10 سال قبل پرس میں منشیات رکھنے کے جرم میں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار ہوئے تھے جہاں سے بڑی منت سماجت کے بعد انہیں رہائی ملی تاہم انہوں نے سبق نہیں سیکھا اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث پائے گئے جس پر 5 سال کیلئے انہیں ہر سطح کی کرکٹ سے دور کردیا گیا۔ سزا کی مدت پوری ہونے پر اب وہ واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے یو اے ای میں لیگ میں شرکت کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی لیکن اب بھی ماضی نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دبئی ایئرپورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT