Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محمد اشفاق احمد ،صدر انجمن تنظیم المسلمین آرمور منتخب

محمد اشفاق احمد ،صدر انجمن تنظیم المسلمین آرمور منتخب

آرمور۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی کمیٹی انجمن تنظیم المسلمین آرمور کے صدر کی حیثیت سے محمد اشفاق احمد اور معتمد کی حیثیت سے عبدالرحمن منتخب ہونے پر آرمور انجمن تنظیم المسلمین مرکزی کمیٹی کے انتخابات 12فبروری کو بعد نماز جمعہ انجام پائے جس میں آرمور کی تمام مساجد کے احاطے میں پولنگ سنٹر رکھے گئے اور بیالٹ پیپر کے ذریعہ ارمور کی عوام نے مرکزی کمیٹی کے امیدواروں کو منتخب کیا۔ اس طرح 12فبروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا اور رات ایک بجے منتخب نمائندوں کا اعلان کیا گیا۔ صدر کی حیثیت سے محمد اشفاق احمد منتخب ہوئے، نائب صدر محمد تراب علی، معتمد عبدالرحمن، نائب معتمد محمد جاوید کے علاوہ خازن کی حیثیت سے عبدالرحیم بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ محمد اشفاق احمد نے اس سے قبل بھی مرکزی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے دومیعادوں کیلئے خدمات انجام دی ہیں اور دیگر عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ قوم کی خدمت کیلئے مجھے چنا گیا ہے میں اس عہدے کے ساتھ انصاف کروں گا اور تمام سے تعاون کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT