Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد اظہر الدین اور گوپالا کرشنا کو سدبھاونا ایوارڈ

محمد اظہر الدین اور گوپالا کرشنا کو سدبھاونا ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین ’ سدبھاونا ایوارڈ ‘ حاصل کریں گے ۔ مسٹر ایم گوپال کرشنا ریٹائرڈ ائی اے ایس آفیسر بھی یہ ایوارڈ حاصل کریں گے ۔ یہ ایوارڈ 19 اکٹوبر کو تاریخی چارمینار کے دامن میں دیا جائے گا جس دن 27 واں راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا یادگار رن منایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ 1990 میں راجیو گاندھی نے چارمینار پر پارٹی کا پرچم لہرایا تھا جس دن سے حیدرآباد اور سکندرآباد سدبھاونا یاترا شروع کی گئی تھی ۔ ہر سال راجیو گاندھی کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار پارٹی کا پرچم لہرائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT