Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / محمد بن سلمان کا اولین غیر ملکی دورہ آج سے شروع

محمد بن سلمان کا اولین غیر ملکی دورہ آج سے شروع

ریاض ۔3مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شہزادہ محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد اپنے اولین غیر ملکی دورے کا آغاز چار مارچ سے کریں گے۔ وہ اتوار کو دو روزہ دورے پر مصر پہنچیں گے، جس کے بعد ان کی اگلی منزل برطانیہ ہو گی۔ برطانیہ کے دورے پر وہ وزیر اعظم ٹیریزا مے سے ملاقات بھی کریں گے۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد 19تا 22مارچ امریکی دورے پر ہوں گے۔ سعودی عرب میں پچھلے چند ماہ کے دوران متعارف کرائی گئی اصلاحات اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات کے تناظر میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ان دوروں کے دوران غیر ملکی سرمآہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششوں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT