Tuesday , December 11 2018

محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کی جائے : ہیومن رائٹس واچ 

ہیونس آئرس : ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم اور سعودی صحافی فی جمال خشوگی قتل کیس کے تناظر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ان معاملات پر ریاض شدید دباؤ کا شکار ہوگیا ہے ۔ ہیومن رائٹس نے ارجنٹائن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آئین میں جنگی جرائم کی شقوں کو استعمال کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی کرے ۔

ارجنٹائن کا آئین ملکی سپریم کورٹ کو دنیا بھر میں ہونے والے جنگی جرائم اور تشدد پر قانونی کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ارجنٹائن کی عدلیہ ایسے جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے ، چاہے یہ جرائم دنیا کے کسی بھی خطہ میں رونما ہوں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ ارجنٹائن کے وفاقی جج ایریل لیخو کو یہ درخواست جمع کروادی گئی ۔تاہم ارجنٹائن کے حکام نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

تاہمارجنٹائن کے میڈیا کے مطابق ایسے امکانات کم ہی ہیں کہ عدلیہ ہیومن رائٹس واچ کی اس درخواست پر کوئی کارروائی کرے گی ۔ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں خشوگی کے قتل کا اعتراف سعودی حکومت کی جانب سے کیا جاچکاہے تاہم ان کی نعش ابھی تک برآمد نہیں کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT