Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کا اختتام

محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کا اختتام

پیرس ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے سرکاری دورہ فرانس کا اختتام ایک پرتکلف عشائیہ میں شرکت کرتے ہوئے کیا جس کی میزبانی صدر فرانس ایمانیول میکرون نے کی تھی۔ یاد رہیکہ اس وقت سعودی اور فرانس کی قیادت کرنے والے قائدین نوجوان ہیں اور باوجود اس کے کہ دونوں ممالک میں کچھ معاملات میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر وہ اختلافات قابل نظرانداز ہیں۔ قبل ازیں 32 سالہ محمد بن سلمان نے پیرس کے لورے میوزیم میں صدر میکرون کی جانب سے ترتیب دی گئی ضیافت میں شرکت کی تھی۔ دوسری طرف 40 سالہ میکرون ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے علاوہ اس کے (سعودی) سب سے بڑے حریف ملک ایران کے ساتھ بھی تعلقات کو بیک وقت مستحکم رکھنا چاہتے ہیں جو ان کیلئے یقینا ایک مشکل راستہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے جو مراحل طئے ہوئے ہیں انہیں اب معاہدوں کی شکل دی جائے گی جن پر جاریہ سال کے وسط یا اواخر میں میکرون کے دورہ سعودی کے موقع پر دستخط کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT