Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / محمد بن سلمان 20 مارچ کو وائیٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے مہمان

محمد بن سلمان 20 مارچ کو وائیٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے مہمان

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان 20 مارچ کو وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مہمان ہوں گے۔ دریں اثناء وائیٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سعودی اور امریکہ کے دورخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے بات چیت کے منتظر ہیں۔ ولیعہد کی حیثیت سے محمد بن سلمان پہلی بار مصر، برطانیہ اور امریکہ کے طویل دورہ پر ہیں۔ ان کے صدر ٹرمپ اور داماد جارڈ کوشنر سے قریبی روابط ہیں۔ حالیہ دنوں میں ولیعہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب کے سخت قوانین میں نرمی کئے جانے پر مغرب ان کی دن رات تعریفیں کررہا ہے جیسے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، اسٹیڈیم آکر میاچس دیکھنے کی اجازت اور سنیما ہالس کھولے جانے کے سعودی کے فیصلہ کی سب سے زیادہ ستائش امریکہ نے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT