Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد ریاض احمد ایچ یو جے کے صدر منتخب

محمد ریاض احمد ایچ یو جے کے صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس حیدرآباد یونٹ، حیدرآباد یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں سب ایڈیٹر سیاست محمد ریاض احمد کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ مسٹر شنکر گوڑ کو سکریٹری، محمد امیر حسین حبیب کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ سید غوث محی الدین، غلام جیلانی انور،ایس ایس کے اقبال حسین اور شیخ رفیع الدین کا ارکان عاملہ کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا۔ محمد ریاض احمد متحدہ آندھراپردیش میں آندھراپردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے ہیڈکوارٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ان تمام صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے تعاون کیا۔

TOPPOPULARRECENT