Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد سراج محبوب نگر کی ٹیم میں شامل

محمد سراج محبوب نگر کی ٹیم میں شامل

حیدرآباد ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ 20 ٹوئنٹی لیگ کیلئے محبوب نگر کی ٹیم جس کا نام ایم ایل آر رائلس رکھا گیا ہے، اس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کو منتخب کیا گیا ہے۔ محبوب نگر کی ٹیم کے مالک ایم راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ محمد سراج ایک بہترین بولر ہیں اور ہمیں امید ہیکہ مذکورہ ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلہ کیلئے ان کی خدمات حاصل کرنا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ نیز سراج کی موجودگی سے ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT