Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سراج کو محنت کا پھل ملا ابھرتے اسٹار کو مومن پٹیل کی مبارکباد

محمد سراج کو محنت کا پھل ملا ابھرتے اسٹار کو مومن پٹیل کی مبارکباد

حیدرآباد ، 22 فبروری (راست) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے  10ویں ایڈیشن کیلئے حیدرآباد کے سنٹر والی فرنچائز ’سن رائزرس حیدرآباد ‘ میں پیس بولر محمد سراج کے انتخاب نے مقامی کرکٹ حلقوں میں بلاشبہ جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔ مومن پٹیل سکریٹری؍ چیف کوچ سوپر کیاٹ کرکٹ کوچنگ فاؤنڈیشن بھی نئے حیدرآبادی اسٹار کو مبارکبادی پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سراج نے مقامی کلبس میں ٹینس بال کرکٹ سے شروعات کی، 25 اوورس والے میچ میں 20 رنز اور 9 وکٹیں جیسے مظاہرے پیش کئے، انڈیا A ٹیم تک پہنچے اور اب آئی پی ایل کی صفوں میں نظر آئیں گے۔ اُن کی اَن تھک کوششوں نے ثابت کردیا کہ فیملی پس منظر نہیں بلکہ صرف ہنر، محنت اور اخلاص سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مومن پٹیل نے سراج کیلئے مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT