Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سراج ہندوستانی ٹیم میں شامل،نہرا کو ایک مقابلے کا موقع

محمد سراج ہندوستانی ٹیم میں شامل،نہرا کو ایک مقابلے کا موقع

حیدرآباد۔23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ایم ایس کے پرساد کی زیرقیادت قومی سلکشن کمیٹی نے حیدرآبادی نوجوان فاسٹ بولر محمد سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ یہ23سالہ حیدرآبادی کھلاڑی کی سخت محنت کا انعام سمجھاجارہا ہے ۔گزشتہ سال رانجی میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے سراج نے41 وکٹس حاصل کئے تھے اور وہ ملک میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر کے طور پر ابھرے تھے۔اس ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر کو اس وقت موقع ملا جب ان کو سن رائزرس حیدرآباد نے 2.6کروڑروپئے میں آئی پی ایل میں بولی کے ذریعہ حاصل کیااور سراج دیکھتے ہی دیکھتے راتوں رات اسٹار بن گئے ۔انہوں نے آئی پی ایل میں اپنے مظاہرہ سے مایوس نہیں کیا۔ ان کی ستائش سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وی وی ایس لکشمن نے کی۔انہوں نے اہم میچوں میں فاسٹ بولنگ کی ۔وارنر نے ان کے بارے میں کہا کہ سراج ایک معیاری بولر ہیں چاہے ان کو نئی گیند دی جائے یا پھر پرانی گیند ۔لکشمن نے ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سراج نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ان کا گھریلو کرکٹ میں بھی مظاہرہ کافی بہتر رہا ہے ۔وہ سیکھ رہے ہیں ،ان کے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے سلکٹروں نے ان کو انڈیا اے ٹیم کے لئے منتخب کیا تھا اور جنوبی افریقہ کے لئے دورہ پر ان کو لے جایا گیا ۔سراج کی لائن اینڈ لینتھ کافی متاثر کن رہی ہے ۔حال ہی میں سراج نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہوم سیریز میں انڈیا اے کے لئے کھیلا ۔سراج کے والد آٹودرائیور ہیں۔سراج کو ہندوستانی بولنگ کوچ بھرت ارجن سے کافی فائدہ ہوا جنہوں نے سراج کو تکنیک سکھائی ۔بھرت نے حیدرآبادی ٹیم کی کوچنگ کی تھی ۔سراج نے اس ضمن میں کہا کہ ارجن بھرت نے ان کی کافی مدد کی ہے ۔بھرت ارجن نے سراج گیند کو سوئنگ کروانا بہتر طورپر جانتے ہیں۔وہ بہتر باونسر بھی ڈالتے ہیں اور 140کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔سراج جلد سیکھنے والوں میں سے ہیں۔سراج کے زبردست بولنگ اور41 وکٹوں کی بدولت حیدرآباد رنجی ٹرافی ناک آؤٹ کے لئے کوالیفائی کرسکی تھی۔ اس بولر نے اس سال آئی پی ایل کے پہلے چھ میچوں میں 10 وکٹ حاصل کئے اور گجرات لائنس کے خلاف چار وکٹ بھی لئے ۔ایئراور سراج ہندستانی ٹوئنٹی20 میں شامل کئے جانے والے دو نئے چہرے ہیں حالانکہ نہرا کے انتخاب پر سیلیکٹرز نے اس بات سے انکار کیا کہ تجربہ کار بولرکو میدان سے وداع کرنے کے لئے پہلے میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ پرساد نے کہا کہ انہیں آخری الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کا ہوگا۔نہرا نے اس ماہ کے آغاز میں ہی تینوں طرز کی کرکٹ سے سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا اور اشارہ دیا تھا کہ کوٹلہ گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔پرساد نے کہاہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ نہرا کوٹلہ میں کھیل پائیں گے کیونکہ یہ پوری طرح ٹیم انتظامیہ پر منحصر ہوگا کہ انہیں آخری الیون میں جگہ دی جائے یا نہیں۔سلیکٹروں نے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے بھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس میں ویراٹ کوہلی کوکپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ پہلے سمجھا جارہا کوہلی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ جنوبی افریقی دورے تک فٹ رہ سکیں۔ ٹسٹ ٹیم میں ابھینو مکنڈ کی جگہ مرلی وجے کو موقع دیا گیا ہے جو، اب فٹ ہوگئے ہیں۔ آف اسپنر روی چندر اشون اور رویندر جڈیجہ بھی واپسی کررہے ہیں جبکہ تیسرے اسپن کے ماہر کے طور پر کلدیپ یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔:ہندوستانی ٹونٹی20 ٹیم:۔ ویراٹ کوہلی (کپتان) شکھر دھون، روہت شرما، لوکیش راہول، منیش پانڈے ، شیریس ایر، دنیش کارتک، مہندر سنگھ دھونی، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، محمد سراج، آشیش نہرا (پہلے ٹونٹی۔ 20کے لئے) ٹسٹ ٹیم (دو مقابلے):۔کوہلی (کپتان)، مرلی وجے ، لوکیش راہول، شکھر دھون، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے ، روہت شرما، ردھیمان ساہا، روی چندرن اشون،کلدیپ یادو،ہاردک پانڈیا، محمد سمیع، امیش یادو، ایشانت شرما اور بھونیشور کمار۔

TOPPOPULARRECENT