Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد سمیع اور نہرا کی چمپئنس ٹروفی کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی

محمد سمیع اور نہرا کی چمپئنس ٹروفی کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی

نئی دہلی۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر38 سالہ آشیش نہرا کو ٹوئنٹی20 میں مسلسل بہتر کارکردگی کا فائدہ تقریبا چھ سال بعد ہندوستان کی ونڈے ٹیم میں واپسی کے طور پر مل گیا ہے کیونکہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لئے اعلان کردہ15 رکنی ٹیم میں انہیں شامل کر لیاگیا ہے ۔ نہرا نے اپنا آخری ونڈے موہالی میں30 مارچ2011 کو پاکستان کے خلاف کھیلا تھا لیکن وہ کچھ عرصے سے ٹوئنٹی 20 ٹیم میں باقاعدہ کھیل رہے ہیں اور اب انہیں ونڈے ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے یہاں اپنے اجلاس کے بعد15 رکنی ٹیم اور پانچ متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جانی ہے جہاں ہندوستان اپنے خطاب کا دفاع کرے گا۔ بی سی سی آئی نے کل فیصلہ کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی اور اس 24 گھنٹے بعد ویراٹ کوہلی کی کپتانی میں اس کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں اوپنر شکھر دھون اور روہت شرما کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ یوراج سنگھ بھی ٹیم میں شریک ہیں ۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری مہندر سنگھ دھونی سپرد رہے گی جن کی کپتانی میں ہندوستان نے انگلینڈ میں ہی چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ ہندوستان کو گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں خطاب دلانے والے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے یہاں 15 رکنی ٹیم اور پانچ متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں کھیلی جانی ہے جہاں ہندوستان اپنے خطاب کا دفاع کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے کی آخری میعاد 25 اپریل تھی لیکن بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کی دبئی میں اپریل میں ہوئے اجلاس میں مالیہ اور انتظامی اصلاحات کے معاملے کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کا انتخاب روک دیا تھا۔ بی سی سی آئی کو چلا رہی منتظمین کی کمیٹی نے حال ہی میں بورڈ کو انتباہ دیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے جلد ٹیم کا اعلان کرے ۔بی سی سی آئی نے اتوار کو اپنے اجلاس میں ہندوستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ پیر کو ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سلیکٹرز نے ٹیم میں بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ اور آف اسپنر روی چندرن اشون کو بھی رکھا ہے ۔ اشون زخم کی وجہ آئی پی ایل 10 سے باہر ہوگئے۔ روہت شرما اور شکھر دھون کی آئی پی ایل میں کارکردگی امید کے مطابق نہیں رہی ہے لیکن ان دونوں تجربہ کار اوپنرس کو انگلینڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں اجنکیا رہانے ، کیدار جادھو، منیش پانڈے ،ہاردک پانڈیا اور جس پریت بمراہ جیسے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری آئی پی ایل میں اب تک سب سے زیادہ21 وکٹیں لے چکے بھونیشور کمار، محمد سمیع، امیش یادو اور بمراہ کے کندھوں پر رکھی گئی ہے ۔ متبادل کھلاڑیوں میں سریش راینا، دنیش کارتک، کلدیپ یادو، رشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو رکھا گیا ہے ۔ کارتک اور پنت وکٹ کیپر ہیں جبکہ کلدیپ چائنا مین بولر اور ٹھاکر بولر ہیں۔ رائنا کی کارکردگی آئی پی ایل میں شانداررہی ہے لیکن وہ حتمی ٹیم میں جگہ بنانے سے نام رہے ۔ہندوستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : ویراٹ کوہلی (کپتان)، شکھر دھون، روہت شرما، کیدار جادھو، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، اجنکیا رہانے ، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، محمد سمیع، منیش پانڈے ،ہارڈک پانڈیا، جسپریت بمراہ، امیش یادو اور بھونیشور کمار۔

TOPPOPULARRECENT