Saturday , December 15 2018

محمد سمیع سری لنکا سیریز سے باہر

نئی دہلی۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع زخمی ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جیسا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کا 2 نومبر کو آغاز ہورہا ہے۔ سری لنکا کی ونڈے سیریز کے لئے معلنہ 15 رکنی ہندوستانی ٹیم میں محمد سمیع شامل تھے، تاہم ان کے مقام پر مہاراشٹرا کے میڈیم فاسٹ بولر دھول کلکرنی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد سمیع جوکہ سیدھے پیر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کم از کم 10 دنوں تک آرام کریں۔

TOPPOPULARRECENT