Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد شاہد کی وزیر اسپورٹس گوئل نے عیادت کی

محمد شاہد کی وزیر اسپورٹس گوئل نے عیادت کی

نئی دہلی ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے آج علیل ہاکی لجنڈ محمد شاہد کی عیادت کی جو گرگاؤں کے خانگی اسپتال میں جگر اور گردہ کے عارضے پر زیرعلاج ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر امور نوجوانان اور کھیل کود وجئے گوئل نے آج علیل محمد شاہد کی مزاج پرسی کی۔ 56 سالہ لجنڈ کو اس ماہ کے اوائل میڈیسٹی ’میدانتا‘ میں شریک کرایا گیا تھا جب یرقان اور ڈینگو نے اُن کی صحت ابتر کر دی تھی۔ انھیں وارانسی سے ذریعہ طیارہ منتقل کیا گیا تھا۔ سابق وزیر اسپورٹس ڈاکٹر جتندر سنگھ نے محمد شاہد کیلئے 10 لاکھ روپئے کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں ریلویز نے جہاں وہ ملازم ہیں، اعلان کیا ہے کہ اُن کے طبی اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔محمد شاہد 1980ء ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی وی بھاسکرن زیرقیادت انڈین ٹیم کا حصہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT