Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد صالح کی قیمت 104 ملین سے بڑھ کر 227.3 ملین ڈالرس ہوگئی

محمد صالح کی قیمت 104 ملین سے بڑھ کر 227.3 ملین ڈالرس ہوگئی

لندن۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) لیور پول کے اسٹار فٹ بال محمد صالح کی خدمات حاصل کرنے میں اسپینش کلب ریئل میڈرڈ کی نظریں ہیں۔ 25سالہ مصری کھلاڑی کی موجودہ مارکیٹ قیمت 104 ملین ڈالر سے بڑھ کر 227.3 ملین امریکی ڈالرس ہوگئی ہے۔ وہ اس وقت انگلش پریمئر میں 24گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وہ سیزن کے اختتام تک ریئل میڈرڈ سے منسلک ہوسکتے ہیں لیکن فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین بھی انہیں حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا کہ نیمار دوبارہ سابق کلب بارسلونا کا حصہ بن جائیں۔ کہا جارہا ہے کہ صلاح کی پی ایس جی ڈیل 232 ملین ڈالر تک جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT