Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد صلاح زخمی لیکن ٹیم ،مانچسٹر سٹی کے خلاف کامیاب

محمد صلاح زخمی لیکن ٹیم ،مانچسٹر سٹی کے خلاف کامیاب

لیور پول ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کلب لیور پول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کے زخمی ہونے پر کلب انتظامیہ کو دھکا لگا ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ان کی تکلیف زیادہ سنگین نہیں ہے اور وہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔مانچسٹر سٹی کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے میچ میں ٹیم کو برتری دلانے والے مصری کھلاڑی وقفے کے بعد 7منٹ سے زیادہ نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں میدان کے کنارے ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی لیکن وہ میچ کے لئے فٹ نہیں ہو سکے۔ محمد صلاح اس وقت انگلینڈ کی سب سے بڑی ڈومیسٹک پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر ہیں اور اس سیزن میں38گول کرچکے ہیں۔انہیں ٹاپ اسکورر کے طور پر گولڈن بوٹ کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے لیکن ٹیم کو چیمپیئنز لیگ میں ان کی زیادہ ضرورت ہے جہاں صلاح لیور پول کوسیمی فائنل تک رسائی کا پہلا مرحلہ عبور کروا چکے ہیں۔ صلاح میچ کے اختتام تک ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ڈگ آوٹ میں موجود رہے اور انہوں نے کوچ جرگن کلوپ کو اطمینان بھی دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔ کوچ جرگن کلوپ نے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، صلاح نے مجھے اطمینان دلایا ہے۔
زخمی ربادا 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
جوہانسبرگ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا فٹنس مسائل کے باعث تین ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور ہو گئے ہیں جس کے سبب وہ رواں ہفتے شروع ہورہے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے بھی باہر ہو گئے۔ربادا کو آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولز کی نمائندگی کرنا تھا اور دہلی نے 4.2 کروڑ روپوں میں جنوبی افریقن بولر سے معاہدہ کیا تھا۔جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور اسی وجہ سے وہ دوسری اننگز میں صرف 8 اوورز کر سکے تھے۔اسکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی کمر میں تکلیف ہے اور ڈاکٹرز نے رپورٹ کے بعد انہیں تین ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل اور دورہ سری لنکا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT