Wednesday , December 19 2018

محمد صلاح کی پہلے مقابلے میں شرکت کا امکان

قاہرہ۔10جون(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر محمد صلاح جو انگلینڈ کے پریمیر لیگ کلب لیور پول سے کھیلتے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں مصر کے یوروگوئے کے خلاف 15 جون کو پہلے میچ کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔ ویسے ان کی شرکت ڈاکٹروں کے مشورے سے مشروط ہے جیسا کہ انہیں یورپین چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس نے پہلے ہاف میں خطرناک ٹکردیکر زخمی کردیا تھا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں محمد صلاح کے گول ہی نے مصر کو فائنل رائونڈ میں پہنچایا۔ مصر کے صدر الیسسی نے ورلڈ کپ فٹبال ٹور نمنٹ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی کہ ورلڈ کپ میں وہ بہتر کار کردگی سے اپنی قوم کو خوشیاں دیں،انہوں نے مصری فٹبالر محمد صالح سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔

TOPPOPULARRECENT