Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر پر جرمانہ عائد،فیصل اقبال کے ساتھ تلخ کلامی پر کارروائی

محمد عامر پر جرمانہ عائد،فیصل اقبال کے ساتھ تلخ کلامی پر کارروائی

فیصل آباد۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے آغاز سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے والے عامر عمدہ فام میں ہیں اور اب تک چار میچوں میں 30 سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔تاہم انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے کوشاں فاسٹ بولر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی اس وقت جھٹکا لگا جب ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی آئی اے کے خلاف میچ کے دوران سوئی سدرن گیس کے فاسٹ بولر عامر کی ٹسٹ بلے باز فیصل اقبال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ اس واقعے پر میچ ریفری نے عامر اور فیصل دونوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے قبل پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کرنا ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ میچ میں تلخ کلامی کے واقعے پر بورڈ حکام کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT