Friday , July 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کا اہلیہ کے ساتھ عمرہ ، تصاویر شائع

محمد عامر کا اہلیہ کے ساتھ عمرہ ، تصاویر شائع

کراچی۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بو لر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نر جس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے چند تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورا نہوں نے اپنی شریک زندگی کے ساتھ عمر ہ ادا کر لیا ہے۔ عامر چند دنوں تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سوپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ میچوں میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT