Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے بھی باہر ہونے کا خطرہ

محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے بھی باہر ہونے کا خطرہ

لاہور ۔ 11اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) محمد عامرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی خارج کیے جانے کا امکان ہے۔ یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریزمکمل ہونے کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی میچ 24 تا 28اکتوبر تک کھیلے جائیں گے اور انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا، ٹسٹ کے بعد محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی خارج کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی جگہ فاسٹ بولر وقاص مقصود کو شامل کرنے پرغورکیاجارہا ہے۔حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے دورہ زمبابوے میں خاص کارکردگی نہ دکھاپانے والے محمدحفیظ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آف اسپنربلال آصف کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، عماد وسیم کا نام زیرغور لیکن شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ذرائع کے مطا بق شعیب ملک، فخر زمان، بابراعظم،آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت یقینی ہے۔ نیوزی لینڈ ’’اے‘‘ کے خلاف جمعہ سے دبئی میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اورحسین طلعت کی کارکردگی پرنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT