Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کی سنٹرل کنٹراکٹ میں ترقی‘عمر اکمل باہر

محمد عامر کی سنٹرل کنٹراکٹ میں ترقی‘عمر اکمل باہر

کراچی ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نئے سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جہاں ناقص کارکردگی کے باوجود احمد شہزاد اور وہاب ریاض کنٹریکٹ کے حصول میں کامیاب رہے لیکن عمر اکمل فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال ہونے والی چند کھلاڑی کی سبکدوشی اور دیگرکھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل کا نام شامل نہیں۔کارکردگی کی بجائے نت نئے اسکینڈلز اور فٹنس مسائل کے سبب خبروں کی زینت بننے کا فن جاننے والے عمر اکمل اس مرتبہ پی سی بی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور بالآخر سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔احمد شہزاد کی فہرست میں شمولیت اس لئے بھی حیران کن معلوم ہوتی ہے کہ گزشتہ سال کے دوران انہوں نے محض چار ونڈے، چار ٹوئنٹی20 اور دو ٹسٹ میچز کھیلے اور تمام ہی میچز میں ان کی کارکردگی اوسط رہی لیکن اس کے باوجود انہیں سی زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔وہاب ریاض مایوس کن کارکردگی کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ تو حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن مستقل ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی سے نہ بچ سکے اور انہیں ی سے سی زمرے میں بھیج دیا گیا جبکہ راحت علی بھی بی سے سی زمرے میں چلے گئے ہیں۔یونس خان اور مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد خلا کو پر کرنے کیلئے آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین اور عمر امین کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے لیکن فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ محمد رضوان اور محمد حسن کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انڈر23 سطح پر عمدہ کھیل پیش کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو ڈی زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔یکم جولائی 2017 کو شروع ہونے والے نئے کنٹریکٹ میں 35 کھلاڑیوں کو معاہدے سے نوازا گیا ہے جس میں 10 کھلاڑیوں کو معاہدے سے محروم ہونا پڑا جبکہ 15 نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔اے زمرے میں تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عامر شامل ہیں۔ بی زمرے میں بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی اور اسد شفیق کو رکھا گیا ہے۔زمرے سی میں وہاب ریاض، احمد شہزاد، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، محمد عباس اور شاداب خان جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

 

ہمبنٹوٹا عملے کی پینٹ اتروانے کے معاملے کی تحقیقات

TOPPOPULARRECENT