محمد عامر کی ٹسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل

ڈبلن۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ عامر نے یہ کارنامہ آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹسٹ کے چوتھے دن انجام دیا جب انہوں نے میزبان بیٹسمین اسٹورٹ ولسن کو اننگز کے68ویں اوور کی پانچویں گیند پر آوٹ کیا۔ اسٹورٹ نے اپنی جگہ سے حرکت کئے بغیر عامر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بیٹ سے چھوتی ہوئی سلپ میں حارث سہیل کی جانب گئی جنہوں نے کیچ لینے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ عامر کی یہ تیسری وکٹ بھی تھی اس سے پہلے وہ یکے بعد دیگرے 2وکٹیں لے چکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT