Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد عامر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 200 وکٹس مکمل

محمد عامر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 200 وکٹس مکمل

لندن ۔10اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر تیز ترین 200 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے جبکہ اس فہرست میں فاسٹ بولر فضل محمود پہلے مقام پر ہیں جنہوں نے 46 میچوں میں فرسٹ کلاس وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی اور ان کا یہ ریکارڈ بدستور قائم ہے۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف محمد عامر نے ایسیکس کی جانب سے یارکشائر کیخلاف میچ میں دس وکٹوں کے کارنامے کے دوران 51 ویں فرسٹ کلاس میچ میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا اور محمد آصف کے علاوہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر فائز ہو گئے جنہوں نے 51 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

فیلیس کو 400 میٹرس میں گولڈ میڈل
’لندن ۔10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ ایتھلیٹکس لیگ میں خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ امریکہ کی فیلیس فرانسیس نے مقررہ فاصلہ 49.95 سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔ مردوں کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ ناروے کے کارسٹن نے 48.35 سیکنڈز کے وقت سے جیت حاصل کی۔ خواتین کا شاٹ پٹ مقابلہ چینی ایتھلیٹ لی جیاؤ گونگ نے جیتا۔ مردوں کی پانچ ہزار میٹر ریس میں برطانوی اسٹار ایتھلیٹ محمد فارح نے کامیابی حاصل کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT