Wednesday , December 12 2018

محمد عرفان احمد کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ نظام آباد

نظام آباد۔/10اگسٹ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قائد یوتھ کانگریس محمد عرفان کو سٹی کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے تلنگانہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر محمد سراج الدین نے احکامات جاری کئے۔ کل گاندھی بھون میں محمد سراج الدین نے محمد عرفان کو سٹی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے تقرر نامہ ان کے حوالے کیا۔ محمد عرفان نے نامزد کئے جانے پر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر ڈی سرینواس، ایم ایل سی فاروق حسین، پردیش کانگریس ترجمان مہیش کمار گوڑ ، ومشی چندر ریڈی رکن اسمبلی کلواکرتی ، محمد سراج الدین صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ ، طاہر بن حمدان صدر ضلع کانگریس و دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT