Tuesday , December 11 2018

محمد عرفان انجری کے باعث ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر

ایڈیلیڈ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان کولہے کی ہڈی میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جاریہ ورلڈ کپ کے مزید کسی میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوشنبہ کو کولہے میں درد کی شکایت کے بعد عرفان کے ایم آر آئی اسکان کے بعد آج ان کا سی ٹی اسکان بھی کروایا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اسکان میں ع

ایڈیلیڈ ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان کولہے کی ہڈی میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جاریہ ورلڈ کپ کے مزید کسی میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوشنبہ کو کولہے میں درد کی شکایت کے بعد عرفان کے ایم آر آئی اسکان کے بعد آج ان کا سی ٹی اسکان بھی کروایا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اسکان میں عرفان کے کولہے کی ہڈی میں اسٹریکس فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔ عرفان ابھی تک ورلڈ کپ میں پاکستان کے سب سے خطرناک بولر رہے ہیں لیکن اتوار کو وہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بھی اسی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ایڈیلیڈ میں موجود ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کے نتائج کی روشنی میں ہی کسی متبادل کھلاڑی کی طلبی کا فیصلہ ہوگا۔ 32 سالہ عرفان اپنی انجری کے مسائل کی وجہ سے زیادہ تر محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انھوں نے اب تک صرف چار ٹسٹ، 45 ایک روزہ اور 9 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کی ہیں اور حالیہ ورلڈ کپ میں پہلے دو میچ ہارنے کے بعد ٹیم کی ٹورنمنٹ میں واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 6 وکٹیں لی ہیں۔ اگر عرفان کی جگہ کسی کی طلبی کی ضرورت پڑتی ہے تو جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عرفان ہپ انجری کے باعث اب ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے اور انھیں وطن واپس بلالیا گیا ہے اور اگر ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی تو متبادل کھلاڑی بھیجا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT